دنیا بھر میں ایسی خواتین کی کمی نہیں جو اپنے عمل سے ثابت کر دیتی ہیں کہ وہ کسی سے بھی کم نہیں۔
ایسی ہی بہادر لاطینی خا تون نے لاس ویگاس میں پرفارمنس کے دوران فضائی بلندی میں لگے ہوپ کے ذریعے کسی وقفے کے بغیر ایک منٹ میں 47 بار فلائنگ قلابازیاں لگا کر انوکھے ایکروبیٹس کرتب کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔
Yammel Rodriguez has set the record for most aerial hoop somersaults in one minute ♀️ pic.twitter.com/XxiG9nWFH8
— Guinness World Records (@GWR) December 19, 2023
روڈریگز نامی ان خاتون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام کو بتایا کہ جب وہ 17 سال کی تھیں تو ایک میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد وہ ایکروبیٹس کی طرف متوجہ ہوئیں، اور انہوں نے کینیڈا کے ایک مشہور سرکس اسکول میں داخلہ لیا اور وہاں سے کرتب کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کا دو چلتے ٹرکوں کے درمیان 44 پل اپس کا مظاہرہ
لاس ویگاس میں منعقدہ اس شو میں یہ واحد لاطینی خاتون ہیں، انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ اپنے ملک اور لاطینی خواتین کی بیرون ملک نمائندگی کرنے پر بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔




















