دنیا میں ایسے زندہ دل افراد کی کمی نہیں جو عالمی شہرت کی خاطر کچھ بھی کر نے کو تیار رہتے ہیں ،اس شخص نے دنیا کی اونچی ترین سائیکل تیار کر لی۔
سائیکلیں تو آپ نے بہت دیکھی ہونگی لیکن پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی تیار کردہ اونچی ترین سائیکل شاید ہی کہیں دیکھی ہو۔
کئی مہینوں کی محنت کے بعد تیار ہونیوالی اس سائیکل کی اونچائی 24 فٹ 3 انچ ہے ، جسے چلانے کےلئے کسی ٹیم کی مدد درکار نہیں ہوتی بلکہ ایک سوار بیٹھ کر با آسانی چلا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس سائیکل کو کمال انجینئرنگ سے مکمل کیا گیا ہے جس کی شکل بظاہر کرسمس ٹری جیسی ہے جوکہ دو پہیوں پر ہموار راستے پر چین اور پیڈلز کی مدد سے چلتی ہے۔
اس شخص نے اس سائیکل پر بیٹھ کر اسے چلایا اور کسی نقصان کے بغیر سفر با آسانی طے کر کے دکھایا۔




















