پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر آسٹریلیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں اپنا نام نہ دیکھ کر بھڑک اٹھے۔
اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار دانش کنیریا وقتاً فوقتاً پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ لیگ اسپنر نے ایک بار پھر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں لیگ اسپنر دانش کنیریا کے نام کو شامل نہیں کیا تھا۔
Just look at the audacity of Pakistan Cricket Board. I took 24 wickets in 5 matches in Australia but they removed my name from the list. The living example of sheer discrimination against me. pic.twitter.com/HhkamhdFMc
— Danish Kaneria (@DanishKaneria61) December 23, 2023
سابق کرکٹر نے لکھا کہ میں نے آسٹریلیا میں 5 میچز کے دوران 24 وکٹیں لیں لیکن بورڈ نے میرا نام فہرست سے نکال دیا، میرے خلاف سراسر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ 2000 سے سنہ 2010 کے دوران 261 وکٹ لینے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا پرانگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2012 میں کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اُکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی جسے بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت بین الاقوامی طور پر تسلیم کر لیا گیا تھا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں وسیم اکرم آسٹریلیا میں قومی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں جنہوں نے 9 میچوں میں 2405 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس فہرست میں سابق وزیراعظم اور فاسٹ بولر عمران خان کا دوسرا نمبر ہے جو 13 میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں اقبال قاسم، سرفراز نواز، مشتاق احمد، ثقلین مشتاق اور محمد آصف شامل ہیں۔


















