Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیل سے 2 سو غبارے پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ

امریکا میں 200 غباروں کو ایک کیل کی مدد سے پھاڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کے مطابق اس عالمی کارنامے کو کامیابی سے ڈیوڈ رش نامی امریکی شخص نے سرانجام دیا ہے۔

ورلڈ ریکارڈ کی ویڈیو دیکھیں:

 اس عالمی ریکارڈ کی انجام دہی کےلئے دو سو  غباروں کو ایک دیوار کے ساتھ قطار میں لگایا گیا، جس کے بعد سب کے سامنے اس شخص نے ایک کیل سے صرف گیارہ سیکنڈز  کے مختصر  ترین وقت میں انہیں بھاڑ دیا ، جوکہ ایک عالمی کارنامہ ہے اور اس کا اندراج گینز ورلڈ ریکارڈ میں کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک 18 سالہ آرمینیائی نوجوان گریگور مانوکیان نے دو چلتے ٹرکوں کے درمیان رکے بغیر ایک ساتھ 44 پل اپس کر کے ناقابل یقین طاقت کا مظاہرہ کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، اس دوران دونوں ٹرکوں کو کم از کم 5 کلومیٹر فی گھنٹہ (3.1 میل فی گھنٹہ) کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت تھی، جبکہ گریگور نے گرے بغیر زیادہ سے زیادہ پل اپس کیے۔

اس نوجوان نے مجموعی طور پر 44 پل اپس کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ’دی اٹالین بٹر فلائی‘ کے نام سے مشہور نوجوان تازیو گیوولی کا 35 پل اپس کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس نے پچھلے سال قائم کیا تھا۔

گریگور مانوکیان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام کو بتایا کہ یہ چیلنچ ان کی سخت جسمانی تربیت کی وجہ سے ان کے لئے بالکل بھی مشکل نہیں تھا۔

مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس نوجوان نے کہاکہ وہ فی الحال ہوائی جہاز سے پل اپس کرنے کے لئے اسی طرح کا ریکارڈ بنانے کی تربیت کر رہے ہیں۔