Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کا متنازع آؤٹ، امپائرنگ پر شدید تنقید

آسٹریلیا کے خلاف محمد رضوان کو تھرڈ امپائر کی جانب سے غلط آؤٹ قرار دیے جانے پر سوشل میڈیا پر امپائر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان کینگروز کے کپتان پیٹ کمنز کا 250واں شکار بنے لیکن فیلڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ نہ دیے جانے کے باوجود تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

محمد  رضوان نے 61ویں اوور میں پیٹ کمنز کے باؤنسر سے بچنے کی کوشش کی لیکن اس دوران گیند ان کے ہاتھ پر پہنے ہوئے رسٹ بینڈ کو چھوتے ہوئے گزری جس پر آسٹریلیا کے کپتان نے اپیل کی لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا جس پر انہوں نے ریوو لے لیا اور تھرڈ امپائر پر انہیں آؤٹ قرار دے دیا، حالانکہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند نہ تو ان کے بیٹ اور نہ ہی گلوز سے چھو کر گزری تھی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر گیند بلےباز کے دستانے کو چھوتی ہوئی فیلڈر کے ہاتھ میں جاتی ہے تو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79 رنز سے شکست دیکر قومی ٹیم کا آسٹریلیا میں سیریز جتینے کا خواب چکنا چور کردیا اور سیریز میں 0-2 کی واضح برتری حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں