Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر جیرالڈ کوئٹزی بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزی نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو میچ کے تیسرے دن باؤلنگ کے دوران 23 سالہ کھلاڑی کو پیٹ میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جو آہستہ آہستہ بدتر ہوتا گیا، جہاں جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف ایک اننگز اور 32 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ان کا اسکین کیا گیا جس سے ان کی چوٹ کی شدت کا انکشاف ہوا۔

جنوبی افریقن اسکواڈ میں فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزی کی جگہ کسی متبادل کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

کوئٹزی سنچورین میں جنوبی افریقہ کی جانب سے چار رکنی سیم اٹیک کا حصہ تھے جہاں انہوں نے بھارت کو دو بار آؤٹ کیا تھا۔ لیکن کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر اسپنر کیشو مہاراج کی ہوم لائن اپ میں واپسی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں