Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میچ کے دوران باؤلنگ کراتے ہوئے معروف کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

میچ کے دوران باؤلنگ کراتے ہوئے بھارتی کرکٹر اندل سنگھ  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھرگون کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ کرکٹر اندل سنگھ کو یادیو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔

کرکٹر اندل سنگھ کو باؤلنگ کراتے ہوئے بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہو گئے، انہیں  فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔

  اندل سنگھ کی موت کے حوالے سے ساتھی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران اندل سنگھ نے سینے میں درد کا بتایا تھا لیکن اس کے باوجود وہ میچ کھیلنے میں مصروف ہو گئے، انہوں نے باؤلنگ سے قبل بیٹنگ میں 70 رنز بھی اسکور کیے تھے۔

متعلقہ خبریں