Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پل کے نیچے پھنسنے والے طیارے کی ویڈیو وائرل

بڑے شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک کا جام ہوجانا عام سی بات ہوگئی ہے جس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن حال ہی میں پیش آنے والے واقعے نے سب کو حیران کردیا ہے۔

بھارت کے ایک شہر بہار میں ی سڑکوں پر ایک انوکھا منظر سامنے آیا جب ایک پل کے نیچے پھنس جانے والا طیارہ ٹریفک میں بڑی رکاوٹ کا باعث بنا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوٹے ہوئے طیارے کو ٹریلر ٹرک پر ممبئی سے آسام لے جایا جا رہا تھا جب ایک ہوائی جہاز پل کے نیچے پھنس گیا تھا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو جو سوشل پر وائرل ہوئی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ طیارے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی متبادل راستہ تلاش کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور نے پل کی اونچائی کا غلط اندازہ لگایا اور سوچا کہ وہ اس کے نیچے سے گزر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ نومبر 2022 میں، آندھرا پردیش میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع میں ایک سڑک کے انڈر پاس پر ایک طیارہ پھنس گیا تھا۔

متعلقہ خبریں