Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاریخ کے مختصر ترین ٹیسٹ میچ میں بھارت کی جنوبی افریقہ کو شکست

بھارت نے جنوبی افریقہ کو تاریخ کے مختصر ترین ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا جو محض دیڑھ دن میں اختتام پذیر ہوگیا۔

میچ کا فیصلہ مجموعی طور پر 642 پر ہوگیا جس کے بعد یہ ٹیسٹ میچ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ قرار پایا ہے جب کہ اس سے قبل مختصر ترین ٹیسٹ میچ 656 گیندوں کا تھا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 1932 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ 656 گیندوں پر ہوا تھا۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں بھارت بھی صرف 153 رنز ہی بناسکا تھا۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ 176 پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد بھارت کو جیت کے لیے صرف 79 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی  جیت کے ساتھ یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں