Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیوارِ چین پر دنیا کی لمبی ترین ڈرائینگ بنانے کا عالمی کارنامہ

چینی آرٹسٹ گو فینگ نے دیوارِ چین پر تن و تنہا دنیا کی سب سے طویل ڈرائینگ کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آرٹسٹ گو فینگ نے چین کی عظیم دیوار کے اوپر سیاہ وسفید رنگ کی یہ ڈرائینگ اکیلے بنائی ، جس کی کل لمبائی 3,327 فٹ ہے۔

دیوارِ چین پر ڈرائینگ کی ایک جھلک:

گو فینگ  نامی یہ آرٹسٹ موسیقی اور پینٹنگ میں اپنی کامیابیوں کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے 1991 سے اب تک 300 سے زائد پینٹنگز  بنائی ہیں اور وہ اپنے اس  شاہکار آرٹ کی نمائش چین کے علاوہ تائیوان، فرانس، اسپین، امریکہ وغیرہ میں کرکے داد وصول کر چکے ہیں۔

انہوں نے دیوارِ چین پر یہ بلیک اینڈ وائٹ ڈرائینگ سادہ رنگوں کے ذریعے گہرے پیار کا اظہار کرنے ، فنکار کی اصلیت اور تخیل کو ظاہر کرنے کے لیے بنائی ہے۔

نامور چینی آرٹسٹ کی یہ تخلیق عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے جشن کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔

تصاویر دیکھیں: