پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمان اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ ڈاکو گھر کے باہر ہی اسلحہ دکھا کر ان سے ایک ہزار ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے عبد الرحمان کا کہنا ہے کہ واقعہ شام مغرب کے بعد جوہر ٹاؤن میں گھر واپس آتے ہوئے پیش آیا جب میری گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا، واقعے کے وقت میری بیٹی اور اہلیہ بھی ساتھ موجود تھے۔
Shameeee
افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پنجاب پولیس آج کل چوروں اور ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہے… جوہر ٹاون میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن کو انکے گھر. کے باہر سے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جیولری اور پیسے چھین کر فرار ہوگئے، عبدالرحمن کی آٹھ ماہ کی بیٹی کی کن پٹی پر بندوق رکھی..… pic.twitter.com/O8ZpDtOKxj— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) January 18, 2024
سابق کرکٹر نے کہا کہ ڈاکوؤں نے میری بیٹی پر گن تان لی تھی، ملزموں نے موبائل فون نہیں چھینا تاہم پرس اور جیولری لے کر فرار ہوگئے۔
خیال رہے کہ عبد الرحمان پاکستان کی جانب سے 22 ٹیسٹ میچز میں 99 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 2014 میں کھیلا تھا۔


















