پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نہایت اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ”ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے“۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کیا جسے دیکھ کر پاکستان میں تقریبا ہر کوئی حیران رہ گیا۔


















