Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب، آصفہ بھٹو زرداری شرکت کریں گی

کراچی: سندھ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی آصفہ بھٹو زرداری ہوں گی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔

زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ کا میلہ کل سے نینشل بینک اسٹیڈیم کراچی میں سجے گا جب کہ افتتاحی تقریب کل شام چھے بجے شروع ہوگی۔

تماشائیوں کے لیے دروازے تین بجے کھول دیے جائیں گے، پہلا میچ کراچی غازیز اور حیدر آباد بہادرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

25 جنوری کو ہونے والی افتتاحی تقریب اور میچ میں تماشائیوں کی انٹری فری ہوگی جب کہ افتتاحی تقریب میں رنگارنگ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان کے مشہور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جس میں تمام چھے ٹیموں کے اسٹار کرکٹرز اور کوچز شریک ہوں گے جب کہ میگا ایونٹ کا فائنل 05 فروری کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں