Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ٹینس ٹیم نے 60 سال بعد پاکستانی سرزمین پر قدم رکھ دیئے

بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی ایونٹ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے، بھارتی ٹینس ٹیم 60 سال بعد پاکستان آئے گی۔

تفصیلات کے ماطبق بھارتی کی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی ایونٹ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے، 1964 کے بعد پہلی ٹینس ٹیم ہے جس نے پاکستانی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔

بھارتی ٹیم قطر ائیر ویز کی فلائٹ کیو آر 612 سے اسلام آباد پہنچی۔

سیکریٹری پاکستان ٹینس فیڈریشن کرنل (ر) گل رحمان اور ٹینس فیڈریشن حکام نے بھارتی ٹیم کا استقبال کیا۔

اس سے قبل بھارت کی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے 1964 میں لاہور آئی تھی۔

 اسلام آباد پہنچنے والی ٹیم میں بھارتی ٹیم میں رام کمار رماناتھن، نیکی کے پوناچا شامل ہیں۔

سری رام بالا جی یکی بھاممبری اور سکیت منانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

بھارتی ٹینس ٹیم کی قیادت روحیت راج پال کریں گے، جبکہ ڈیوس کپ کے لیے پاکستانی ٹینس ٹیم میں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں مزمل مرتضی، محمد شعیب اور برکت اللہ بھی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

قومی ٹینس ٹیم کے نان پلیئنگ کپتاں محمد عابد ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان گراس کورٹ اسلام آباد میں ڈیوس کپ کے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں