Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چلتے پنکھے سے لپٹے ہوئے کوبرا کی ویڈیو وائرل

کنگ کوبرا کی چھت کے پنکھے کے گرد لپٹے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سانپ کو چھت کے پنکھے سے لٹکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chandrasekaran (@chandrasekaran6102)

انسٹاگرام صارف چندر شیکرن کے ذریعہ تقریباً ایک ہفتہ قبل پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں پنکھے کی ایک پلیٹ پر سانپ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

کوبرا کی بے چین حرکت نے پنکھے کو ہلا کر رکھ دیا  ہے اور ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ کنگ کوبرا کے وزن کی وجہ سے پنکھا گر جائے گا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین حیران اور خوفزدہ ہو گئے۔ انہوں نے پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں تشویشناک صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

یہ ویڈیو جو 5 دن پہلے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی، اسے اب تک 2 ملین ویوز مل چکے ہیں اور 51,000 کے قریب لائکس بھی ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں