Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مقامی لیگ میچ کے دوران فاسٹ بولر کو کندھے کی انجری سے مکمل صحتیابی کے بعد تیز رفتار باؤلنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیگ میچ کے دوران نسیم شاہ کی گیند پہلے کی طرح سوئنگ کررہے تھے جبکہ ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

Naseem Shah makes world record in ODI cricket – Startup Pakistan

نسیم شاہ نے اپنی باؤلنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کم بیک پر اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، بعد ازاں انہیں بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فاسٹ بولر مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایونٹ میں اپنے بھائی حنین شاہ کے ہمراہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ خبریں