Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جارح مزاج آل راؤنڈر گن پوائنٹ پر لٹ گئے

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر فیبین ایلن کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر فیبین ایلن رواں سیزن میں پارل رائلز کی نمائندگی کرنے کے لیے جوہانسبرگ میں موجود ہیں، وہ ٹیم کے ہمراہ سینڈٹن سن ہوٹل میں ٹیم کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایلن فیبین کا فون اور ذاتی سامان لوٹ لیا، کرکٹر نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غیرمعمولی واقعے نے ٹورنامنٹ میں شریک پروفیشنل کرکٹرز کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

 

Fabian Allen attacked and robbed at gunpoint outside team hotel in SA20

 

کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پارل رائلز ٹیم کی جانب سے کرکٹر کے ساتھ رونما ہونے والے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

لیگ ترجمان نے واقعے پر تحقیقات کیلئے پولیس انکوائری شروع کردی ہے جبکہ فیبین ایلن نے کوئی بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں