ناقابل یقین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ہنگری کے ایک شیف نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برناباس وجیٹی زسولنے نے آن لائن گیمنگ کی دنیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈز ہولڈر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
انہوں نے ورلڈ آف وارکرافٹ میں 59 گھنٹے اور 20 منٹ تک MMORPG کھیلتے ہوئے طویل ترین ویڈیوگیم میراتھن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ تقریباً ڈھائی دن کا مسلسل گیم پلے ہے، جس نے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا تاہم برناباس کی پوری ریکارڈ کی کوشش کو لائیو اسٹریم کیا گیا تھا، جس سے ہونے والی تمام آمدنی چیریٹی میں جاتی تھی۔
اس نے ورلڈ آف وارکرافٹ میں 59 گھنٹے اور 20 منٹ میں حیرت انگیز وقت طے کرتے ہوئے MMORPG کھیلتے ہوئے طویل ترین ویڈیوگیم میراتھن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔




















