پشاور میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پشاور کے علاقے انقلاب خٹکو پل کے قریب پیش آیا، جہاں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک فریق کے افراد دوسرے کے گھر شکایت لے کر پہنچے تو بات فائرنگ تک جا پہنچی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔


















