Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی گلوکار کو کنسرٹ کے دوران اپنے مداح کو مارنا مہنگا پڑگیا

دنیا بھر میں اکثر و بیشتر ایسا ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ کنسرٹ کے دوران کوئی بھی یا کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ ضرور پیش آتا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار بلال کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شرکاء پر مائیک پھینکتے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے تھے اور اب ایک بھارتی گلوکار کی بھی اسی طرز کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی گلوکار آدتیہ نارائن کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران اپنے مائیک سے مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DforDurg ®️ (@dfordurg)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آدتیہ نارائن 2006 کی فلم ڈان کا گانا ’آج کی رات‘ گاتے ہوئے نظر آئے اسٹیج پر چلتے ہوئے وہ اچانک رکے اور سامعین میں موجود ایک پرستار کی طرف دیکھا۔

بعدازاں اسے اپنے مائیک سے مارا اور اس کے ہاتھ میں موجود موبائل فون چھین لیا اور دور پھینک دیا۔

گلوکار کی وائرل ہونے والی یہ ویڈیو پر صارفین شدید برہمی کا اظہار کرتے اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں