پاکستان ٹینس سے افسوسناک خبر آ گئی ہے، پاکستان کی خاتون ٹینس کھلاڑی انتقال کر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس کی نوجوان خاتون کھلاڑی زینب علی نقوی اسلام آباد میں انتقال کر گئی ہیں۔
ٹینس کھلاڑی کراچی سے اسلام آباد میں ایک ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پہنچیں تھی۔
زینب علی نقوی جونیئرز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئیں تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز زینب علی نقوی پریکٹس کر کے واپس اپنے گھر لوٹیں اور فوراً نہانے چلی گئی۔
ادھے گھنٹے تک باتھ روم کا دروازہ نا کھولنے پر گھر والوں نے دروازہ بجایا مگر جواب نہ آیا، گھر والوں نے مسلسل کوشش کے بعد دروازہ توڑا اور زینب کو فوری طور پر اسپتال لے کر گئے۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد بتایا کہ زینب کا انتقال ہو چکا ہے، موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتایا گیا، زینب کی میت آج اسلام آباد سے کراچی لائی جائے گی۔


















