Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدر کی شادی کیسے ہوئی تھی؟ جوبائیڈن نے شیئر کئے یادگار لمحات

شادی، ایک ایسا رشتہ جو الگ الگ لوگوں کے درمیان زندگی بھر کا تعلق ہوتا ہے، جو کہ کچھ لوگ اپنی پسند سے کرتے اور کچھ دوسروں کی پسند پر اپنی رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔

حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اپنی شادی کے متعلق یادگار لمحات شیئر کئے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meet Cutes NYC (@meetcutesnyc)

ویلنٹائن ڈے پر ‘Meet Cutes NYC’ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے پہلے جوڑے کی ملاقات کیسے ہوئی۔

اس ویڈیو میں جوبائیڈن بتاتے ہیں کہ وہ اپنے بھائی کے کہنے پر جل (اہلیہ) کے ساتھ ڈیٹ پر  گئے تھے جسے سیاست میں دلچسپی نہیں تھی۔

بعدازاں جِل اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ انہوں نے جوبائیڈن سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کو کس طرح منسوخ کیا اور ساتھ ہی اس وجہ کا بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے کیوں وقت لیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی دوسری ملاقات کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ جل سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

خاتون اول نے کہانی کا اپنا پہلو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جو نے اس سے پانچ بار شادی کے لیے پوچھا تھا۔

خیال رہے کہ یہ پوسٹ 15 فروری کو شیئر کی گئی تھی۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک اسے 8.2 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ اس ویڈیو پر بے شمار لائکس اور کمنٹس بھی کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں