Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ کھیل سندھ کا کھیلوں سے کھلواڑ

کراچی: آٹھ سال بعد ہونے والے سندھ گیمز مزاق بن گئے ہیں۔

نیشنل کوچنگ سینٹر میں ایتھلیٹس ٹارٹن ٹریک پر ننگے پاؤں دوڑے جب کہ سندھ گیمز کی 100 میٹر ریس کے ایونٹ میں ایتھلیٹس نے جوتوں کے بغیر شرکت کی۔

انتظامیہ نے اولمپک قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، 15 کروڑ روپے کی لاگت سے منعقد ہونے والے سندھ گیمز پہلے ہی روز مشکوک ہوگئے ہیں۔

ایتھلیٹس کو ہوٹل سے گراؤنڈ پہنچانے کے لیے گاڑیاں موجود نہیں جب کہ ایتھلیٹس رکشوں اور باٸیکوں کے ذریعے پاکستان اسپورٹس بورڈ پہنچے۔

مختلف شہروں سے آنے والے ایتھلیٹس کو اب تک ڈیلی الاٶنس بھی نہیں ملا ہے جس کے باعث ایتھلیٹس اپنے پیسوں سے کھانے کا انتظام کرنے پر مجبور ہیں۔

صوباٸی نگراں وزیر کھیل کے وعدے کے باوجود ایتھلیٹس کو اب تک جوتے بھی نہیں دیے گٸے ہیں۔

متعلقہ خبریں