Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، ان کے اہم کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 9 کے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کیچ لینے کے دوران زخمی ہو گئے۔

حارث رؤف نے مشکل کیچ تھام تو لیا مگر اس دوران وہ گراؤنڈ پر گر گئے جس سے ان کا کندھا زور سے زمین سے ٹکرایا۔

حارث رؤف کیچ پکڑتے ہوئے زخمی، شان مسعود نے کیا اعتراض اٹھایا؟ - WE News

لاہور قلندرز نے ایکس اکاؤنٹ پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے اور انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

فاسٹ بولر کی انجری کے حوالے سے ڈائریکٹر لاھور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ وہ ہمارے اٹیک کا اہم بولر ہے، گراؤنڈ میں اس کی کمی سے ٹیم کو نقصان ہو گا، لیکن ہم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی، حارث کو بڑی انجری نہیں ہوئی،  پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

متعلقہ خبریں