پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شاہین آفریدی کی ناکامی پر انہیں ورلڈکپ سے پہلے قیادت سے ہٹانے کی باتیں فضول ہیں۔
مقامی ٹی وی چینل پر تجزیہ دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ٹیم کے کپتان کی حثیت سے ہمیں شاہین آفریدی کو بیک کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو مورال ڈاؤن ہوتا لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنی قابلیت پر توجہ دیں۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ابھی شاہین آفریدی کو یہ ذہین میں نہیں رکھنا چاہیے کہ ان کی کپتانی رہے گی یا نہیں بلکہ انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب پینل میں شامل قومی ٹیم کے ایک اور سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے سسٹم کو درست کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ہر ورلڈکپ کے کپتان کو تبدیل کردیا جاتا ہے اور اگر شاہین آفریدی کو میگا ایونٹ کے بعد کپتانی سے ہٹایا جاتا ہے تو بہتر ہے کہ انہیں ابھی سے ہی سائیڈ پر کردیں۔


















