سعودی فٹبال فیڈریشن نے النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو الشباب کے خلاف 2-3 کی فتح کے بعد مخالف شائقین کی جانب سے نازیبا اشارہ کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑگیا۔
سعودی فٹبال لیگ میں النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے الشباب کے خلاف فتح حاصل کی تو گراؤنڈ کے ایک حصے سے شائقین نے رونالڈو کو مخاطب کرتے ہوئے ’میسی میسی‘ کے نعرے لگائے جو اسٹار فٹبالر سے برداشت نہیں ہوئے اور انہوں نے شاقین کی جانب نایبا اشارہ کردیا۔
Cristiano Ronaldo has been suspended for one match after making this gesture towards Al Shabab fans during a recent game…
Deserved? 😂 pic.twitter.com/6hc0ojrRNI
— Project Football (@ProjectFootball) February 29, 2024
کرسٹیانو رونالڈو کی حرکت ٹی وی پر لائیو براڈکاسٹ تو نہیں ہوئی لیکن سوشل میڈیا پر ان کا یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد سعودی فٹبال فیڈریشن نے ایکشن لیتے ہوئے رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی۔
جرمانہ عائد کرنے والی کمیٹی کے مطابق رونالڈو کو ایک میچ کی پابندی کے علاوہ 10,000 سعودی ریال (2,666 ڈالر) کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا اور شکایت درج کرانے کی فیس کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے الشباب کو 20,000 ریال ادا کرنے ہوں گے۔


















