Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں کونسے نامور فنکار پرفارم کریں گے؟

مکیش امبانی کے بیٹے آننت کی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی ایک شاندار تقریب ہوگی جس میں بل گیٹس، مارک زکربرگ، لیری فنک، اسٹیفن شوارزمین، باب ایگر، ایوانکا ٹرمپ، اور بہت سے بین الاقوامی اشرافیہ شرکت کر رہے ہیں۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی تین روزہ شادی سے پہلے کی تقریبات آج سے گجرات کے جام نگر میں شروع ہونے والی ہیں جس میں گلوکارہ ریحانہ، اداکار شاہ رخ خان، میٹا سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسکیلا چن سمیت تقریباً 1000 شخصیات شادی کی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں اور ان مہمانوں کی میزبانی جام نگر کے ریلائنس گرینز کمپلیکس میں کی جائے گی۔

گلوکارہ ریحانہ، جسے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں مدعو کیا گیا ہے، توقع ہے کہ وہ آج رات کی تقریب میں پرفارم کریں گی۔

پاپ اسٹار ریحانہ کے علاوہ امریکی جادوگر ڈیوڈ بلین اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور مندر کے احاطے میں روایتی تقریبات بھی ہوں گی۔

اس کے علاوہ کئی کرکٹرز اور بالی ووڈ کے فلمی ستارے جیسے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے شرکت کریں گے تاہم ڈزنی کے سی ای او باب ایگر کے بھی شرکت کرنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں گول دھنا کی تقریب میں منگنی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں