آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جب کہ آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
ویلنگٹن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تیسری پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا۔
آسٹریلیا کو فتح سے 12 پوائنٹس ملے جس کے بعد اس کے مجموعی پوائنٹس 78 ہوگئے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش کا چوتھا اور پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے، جنوبی افریقا ساتویں، انگلینڈ آٹھویں اور سری لنکا نویں نمبر پر ہے۔


















