Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارادھیا بچن کا نیا انداز صارفین کو بھا گیا

بالی ووڈ جوڑی اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بیٹی آرادھیا بچن اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین بھی بہت پسند کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ارادھیا بچن کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ بہت خوبصورت اور الگ نظر آرہی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

پچھلے کچھ سالوں میں تصویروں اور ویڈیوز میں، آرادھیا کو ہمیشہ ایک ہی انداز میں دیکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بچن خاندان نے اتوار کی شام گجرات کے جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس خاندان کے افراد کی کئی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

پارٹی کے لیے آرادھیا کو گلابی اور سفید لباس میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اپنی والدہ ایشوریا کے ساتھ تھیں۔

متعلقہ خبریں