Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستان کے سابق فٹبالر فرحان خان ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔

  پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبالر صوابی میں موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور جان لیوا زخموں کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

فرحان خان قومی سطح پر پی اے ایف کی نمائندگی کرتے تھے، فرحان خان اے ایف سی انڈر 19 فٹبال چیمپین شپ 2019 کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی تھے۔

 

 

فرحان خان کے انتقال پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے ذمہ داران، سابق قومی کپتان عیسی خان اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں