Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی وفد پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل 2 رکنی سیکیورٹی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔  

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد جائزہ لینے اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد میں پلیئرزایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز، آزاد سیکیورٹی ماہررگ ڈیکاسن شامل ہیں۔

پہلےمرحلے میں کیوی وفد نے آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ وفد ہوٹل اور راولپنڈی اسٹیڈیم بھی جائے گا جہاں انہیں اعلیٰ سطح کی بریفنگ دی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میچ بھی دیکھے گا، وفد پی ایس ایل کی سیکیورٹی اور روٹس کا جائزہ بھی لے گا جب کہ دوسرےمرحلے میں کیوی وفد کل لاہورمیں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں