انٹرنشینل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
ون ڈے رینکنگ:
آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے اور ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، انگلینڈ کے فل ساٹ کا دوسرا، پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے جب کہ جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ:
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھی اور پاکستان کے بابراعظم 5 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے نوجوان کھلاڑی یشسی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


















