Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

123 فٹ لمبا ڈوسا تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

بنگلور کے باورچیوں نے 123 فٹ ڈوسا کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ایم ٹی آر فوڈز نے “ناقابل یقین” طور پر 123.03 فٹ لمبا ڈوسا بنا کر باضابطہ طور پر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ “یادگار کارنامہ” شیفس کی ایک ٹیم نے کمپنی کی 100 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر سرانجام دیا جو کہ 15 مارچ کو بنگلورو میں ایم ٹی آر فیکٹری میں ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Regi Mathew (@chefregimathew)

17 مارچ کو انسٹاگرام پر دنیا کے سب سے طویل ڈوسا کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جو کہ شیف ریگی میتھیو نے شیئر کی، جنہوں نے اس پرجوش کوشش میں شیفوں کی ٹیم کی قیادت کی۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ شیف میتھیو کو گینز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لورمن گروپ، ایم ایس رمایا کالج آف ہوٹل مینجمنٹ کے طلباء اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم موقع پر تعاون کیا۔

اس سے قبل ایم ٹی آر نے 16.68 میٹر (54 فٹ 8.69 انچ) کا ڈوسا بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں