کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فٹنس کیمپ کیلئے رپورٹ کردی ہے۔
عمرے کی سعادت کی ادائیگی کے بعد آج بابراعظم، نسیم شاہ اورافتخاراحمد بھی کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ میں رپورٹ کریں گے جبکہ 26 کھلاڑی گزشتہ روز کاکول پہنچ گئے تھے۔
View this post on Instagram
قومی کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ آرمی کی زیرنگرانی کاکول میں شروع ہوگیا ہے ، نیوزی لینڈ سیریز سے قبل کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پرتوجہ دی جائےگی۔
کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز آج سے ہوگا، دو ہفتے پر مشتمل اس کیمپ میں کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔


















