Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنادیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کی تھی۔

بابراعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈےاور 109 ٹی 20  میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

بابراعظم ٹی  20 ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان نے 42 میچزجیتے جبکہ  23 میں شکست ہوئی۔

بابر اعظم گزشتہ سال نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں