سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے عجلت میں ہٹایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان پورا موقع ملنا چاہئے تھا۔
ایک سوال کے جواب میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لئے نیک خواہشات ہیں، کوچز ملکی ہوں یا غیر ملکی صرف ٹیم کی بہتری کیلئے ہونے چاہئیں۔
ذکاء اشرف نے کہا کہ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہے ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کریں گے۔


















