قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے بعد محمد عامر کا بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے کیپشن میں ”بسم اللہ الرحمن الرحیم” تحریر کیا جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نئے باب کے آغاز کیلئے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
جہاں عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہے وہیں دو نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔


















