Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمدرضوان نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے ورلڈ کلاس بیٹر بابراعظم  اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کردیا۔ رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف آج 19 واں رن لے کر 3000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے میچ میں کیویز کیخلاف 34 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کپتان بابراعظم اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی جب کہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں