Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد نعمان حکومتی توجہ کا منتظر

پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ ویٹ لفٹنگ انڈر 19 میں 34 ممالک کو شکست دینے والا محمد نعمان اس وقت حکومت کی عدم توجہ کے باعث صرف اپنے کاروبار کے ذریعے اپنی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے تعلق رکھنے والے محمد نعمان 2023 میں پٹایا تھائیلینڈ میں ہونے والے ویٹ لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتح ہیں۔

پاور لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ 2023 میں 34 ممالک نے حصہ لیا جب کہ محمد نعمان نے پڑوسی ملک بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ کر ورلڈ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اور تین گولڈ میڈل اپنے ملک پاکستان کے نام کیے۔

محمد نعمان کا کہنا تھا پاکستانی حکومت سے بہت امیدیں تھیں ، جب ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر ایئر پورٹ پہنچے تو بہت مایوسی ہوئی ، 3 گولڈ میڈل پاکستان آرمی کے شہدا کے نام کیے لیکن حکومت نے سپورٹ تو دور کی بات پذیرائی بھی نہیں کی۔

محمد نعمان کا کہنا تھا دبئی میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ہونے والی ہے اور حصہ لینے کا بہت دل ہے اگر حکومتی سطح  پر کوئی سپورٹ کرے تو ضرور کھیلنے جاؤں گا۔

ایک سال گزرنے کے بعد بھی محمد نعمان اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پر عظم ہیں اور سپورٹ کے لئے پاکستان کی گورنمنٹ کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں