پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی۔
رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی تقریب رونمائی لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی عہدیدران نے شرکت کی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نئی کٹ پہن کر تقریب میں شریک ہوئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور سابق نائب کپتان شاداب خان نئی کٹ میں دکھائی دیے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام ‘میٹرکس’ رکھا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا تاہم قومی ٹیم اس سے قبل انگلینڈ اور ائرلینڈ کے خلاف سیریز کھیلی گی۔
انگلینڈ اور ائرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی سیریز کے دوران ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔


















