پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے لاہور سے دبئی پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی سے ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، یہ میچز 10، 12اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔
شاداب خان اور حسن علی آئر لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے اور فاسٹ بولر محمد عامر ویزہ کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے اسکواڈ کو تاخیر سے جوائن کریں گے۔
اس کے علاوہ آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔


















