Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فاسٹ بولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ بتادی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں فاسٹ بولر حسن علی نے محض کمزور آئرش بلے بازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔

پاکستان اپنی بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کے خلاف تیسرا میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔

میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے حسن علی کو کھلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم مڈل اوورز میں مشکلات کا شکار تھے اس لیے نسیم شاہ کو آرام کروایا اور انہیں موقع دیا تاکہ مختلف کمبی نیشن آزما سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم مشکل وقت میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں اور محمد عامر بطور سینئر بولر ہیں جو اس وقت بہترین کردار نبھارہے ہیں۔

دوسری جانب آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ بولر حسن علی کی شمولیت پر شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے دوستی کا طعنہ دیتے ہوئے کہا اس پرفارمنس پر انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں