Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت کیلئے نیویارک میں سیکیورٹی بڑھادی گئی 

امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے نیویارک میں سیکیورٹی بڑھادی گئی۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک گورنر کیتھی ہوچل نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دہشتگرد حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سیکیورٹی مزید سخت کردی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے نیو یارک اسٹیٹ پولیس کو سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کے لیے کڑی نگرانی اور مکمل اسکریننگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران نیویارک میں 8 میچز کھیلے جائیں گے، اس دوران بھارتی ٹیم نیویارک میں 4 اور پاکستانی ٹیم 4 میچز کھیلے گی جب کہ دونوں ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل ہوں گی۔

 

ورلڈکپ میں پاکستانی میچز:

6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکا، ڈیلاس

9 جون: پاکستان بمقابلہ بھارت، نیویارک

11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک

16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل

متعلقہ خبریں