سعودی عرب کیخلاف فیفا کوالیفائر سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے خلاف فیفا کوالیفائر سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کو دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہارون حامد ان فٹ ہوگئے۔
ہارون حامد فٹنس مسائل کی وجہ سے آخری 2 کوالیفائرز نہیں کھیلیں گے، وہ کیمپ میں شمولیت سے قبل بھی مکمل فٹ نہ تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 6 جون کو سعودی عرب، 11 جون کو تاجکستان سے مقابلہ کرنا ہے۔
قومی ٹیم کے میڈیکل پینل نے فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہارون حامد نے کوالیفائر کے پہلے راؤنڈ میں کمبوڈیا کے خلاف تاریخی گول کیا تھا۔


















