ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران یوگینڈا کے 43 سالہ باؤلر فرینک سبگا نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں صرف 4 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یوگینڈا اور پاپوا نیوگنی کے درمیان امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں میچ ہوا جس میں یوگینڈا نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاپوا نیوگنی کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔
میچ کے دوران یوگینڈا کے 43 سالہ اسپنر فرینک سبگا نے ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں انوکھا کارنامہ انجام دیا۔
فرینگ سبگا نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں صرف 4 رنز دیے، اس دوران انہوں نے 2 میڈن اوورز بھی کروائے، جب کہ وہ 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔


















