وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہان ہے کہ اکثر قومی ٹیم کے کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن ان سے متعلق سب کو معلوم ہے۔
گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور صوبائی وزیر نے کہا کہ اسپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے، محسن نقوی کو پوری طرح پتا چل چکا ہے کہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندرکھاتے،کیا کرتے، سب کو معلوم ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کاکردگی پر شائقین کرکٹ سمیت سیاستدان بھی نالاں ہیں، جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سب معلوم ہے ٹیم میں کیا چل رہا ہے۔
بعد ازاں، محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم میں بڑی سرجری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگا تھا ورلڈکپ سے پہلے معمولی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔


















