ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیپال کے کپتان کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کرنے پر بنگلادیشی بولر پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہفتے کے روز گروپ ڈی کا آخری میچ بنگلادیش اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے فتح حاصل کرکے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا جب بنگلادیش کے بولر تنظٰم حسن ثاقب نے نیپال کے کپتان روہت پاؤڈیل کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔
View this post on Instagram
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس وقعہ کے بعد بنگلادیشی بولر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے جب کہ تنظیم حسن نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا کا قبول کیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ کے تیسرے اوور کی دوسری گیند پر بنگلادیشی بولر تنظیم حسن جارحانہ انداز میں روہت پاؤڈیل کی طرف بڑھے اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔
دوسری جانب نیپالی کپتان روہت پاؤڈیل کہتے ہیں کہ ہمارے درمیان کوئی تلخی نہیں، بس میچ کے دوران وہ آئے اور انہوں نے مجھے مارنے کا کہا جس پر میں نے انہیں جواب دیتے ہوئے واپس بولنگ کروانے کا مشورہ دیا۔


















