Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے مطابق پاکستان کو بھارت، بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کولاہور میں شیڈول کیا گیا ہے، ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی شرکت اب تک غیر یقینی ہے۔

ایونٹ انیس فروری سے نو مارچ تک شیڈول ہے، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔

لاہور فائنل سمیت سات میچزکی میزبانی کرے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی میچ اورایک سیمی فائنل سمیت تین میچ شیڈول ہیں۔ راولپنڈی دوسرے سیمی فائنل سمیت پانچ میچزکا میزبان ہوگا۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز انیس فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف کرے گا۔ چوبیس فروری کو بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا

متعلقہ خبریں