Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار

بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے ٹیم کی روانگی میں 2 روز کی تاخیر سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان پر بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچنا تھا۔

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچز شیڈول ہیں۔

متعلقہ خبریں