Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیرس اولمپکس، ارشد ندیم آج ایکشن میں ہوں گے

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی پہلی اور آخری اُمید ارشد ندیم آج ایکشن میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے آج دوپہر میں ہوں گے۔

پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔ گروپ بی کا ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہو گا۔

ارشد ندیم پانچویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے۔

84  میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگی۔

جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز  دو گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں